کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کرنے والے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کرنے والا شخص بلیو وہیل گیم کا چیلنج پورا کرنے کیلئے یہ سب کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کرنے والے شخص سے متعلق دلچسپ دعوی کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر جنید سلیم نے بتایا ہے کہ انہیں کراچی پولیس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور پر بدنام زمانہ بلیو وہیل گیم کے کسی چیلنج کو پورا کرنے کیلئے خواتین پر حملے کر رہا ہے۔

تاہم اس حوالے سے تصدیق حملہ آور کی گرفتاری کے بعد ہی ممکن ہو پائے گی۔ واضح رہے کہ خواتین پر چاقو حملوں کے باعث کراچی بھر میں شدید خوف و حراس پھیلا ہوا ہے۔ حملہ اور اب تک ایک درجن سے زائد خواتین کو نشانہ بنا چکا ہے۔ تاہم پولیس حملہ اور کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں