چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ چئیرمین نیب کے بعد اب ایک اور اہم شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری صاحب کو چاہئیے کہ وہ آس پاس ذرا دھیان رکھیں۔ اپنے نہیں کسی اور کے بارے میں دھیان رکھیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل

31 مئی کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب نے کہا کہ ہمارے واقفان حال نے ایک بہت ہی اہم اور پُر تجسس خبر سنائی ہے۔ ان کے مطابق بہت ہی جلد پاکستان کی ایک اہم ترین شخصیت کی ایک ویڈیو سامنے آنے والی ہے جس کے بعد آپ چئیرمین نیب کی ویڈیو بھی بھول جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ واقفان حال کے مطابق ایک اہم شخصیت کی خفیہ ویڈیو سامنے آنے والی ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور اب جلد ہی اس ویڈیو کو سامنے لایا جائے گا۔ عمران یعقوب نے کہا کہ میں یہ بتا رہا ہوں کہ وہ شخصیت کافی اہم ہیں لیکن اُن کا نام بتاتے ہوئے میرے ہاتھ بھی جلتے ہیں اور پاؤں بھی۔ سب لوگ کچھ دن ٹھہر جائیں ، خود ہی پتہ چل جائے گا کہ آخر وہ شخصیت کون ہے۔ کیونکہ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتا۔ کچھ ویڈیو موبائل فون سے بھی بنی ہوئی ہے جبکہ کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کی نیب نے سختی سے تردید کر دی تھی۔ نجی ٹی وی چینل نیوز ون

نے اپنے چینل پر ایک ویڈیو نشر کی تھی جس میں چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تصویر کے ساتھ ایک فون کال کی ریکارڈنگ چلائی گئی تھی جس میں ایک شخص ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔ نیوز ون نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آواز نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہے اور انہوں نے خاتون کو ہراساں کیا لیکن کچھ دیر بعد ہی نجی ٹی وی چینل نے اپنی اس ویڈیو کو نہ صرف غیر تصدیق شدہ قرار دیا تھا بلکہ اس پر معذرت بھی کر لی تھی۔ چئیرمین نیب کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی خبر نشر کیے جانے کے معاملے پر وزیراعظم نے اپنے مشیر خاص طاہر اے خان کو برطرف کر دیا تھا ، ان پر اس معاملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ جبکہ پیمرا نے بھی آڈیو اور ویڈیو کو نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل نیوز ون کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں