بھاشا ڈیم بنانے کیلئے حکومت کا شاندار اقدام! وزیر اعظم عمران خان نے بھاشاڈیم کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں پانی کی قلت اور خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر ڈیمزکی تعمیر کا اعلان کیا گیا جس کے لیے فںڈز اکٹھا کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی عوام سے اپنے خطاب میں ڈیمز فنڈ میں رقم عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ ڈیمز فںڈ کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک فنڈ قائم کیا تھا جسے وزیراعظم عمران

خان نے وزیراعظم چیف جسٹس فنڈ کا نام دیا اور اوورسیز پاکستانیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروائیں۔تاہم اب حکومت نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے پالیسی وضع کر لی ہے جس پرآئندہ چند روز میں صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے ’’بھا شا ڈیم پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے 48 فیصد حصص عوام الناس کے لیے ہوں گے جبکہ 52 فی صد حصص حکومت اپنے پاس رکھے گی، حصص پاکستان سٹاک ایکسچینج کی وساطت سے عوام الناس کے سامنے پیش اور مالیاتی اداروں کی وساطت سے فروخت کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی حصص خرید سکیں گے تاہم ملک اور دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے لئے منافع کی الگ الگ شرح ہو گی۔ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک شئیر500 سے 1000روپے مالیت کا ہونے کی تجویز زیر غور ہے ۔ جو شہری یہ شیئر خریدیں گے ان شیئر

ہولڈر کو خالصتاً منافع بجلی کے بلوں میں یونٹس کی شکل میں ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر دیا جائے گا ۔ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے شیئر کا منافع سو فیصد کی شرح سے جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کے لئے منافع کی شرح 150 فی صد رکھی جا رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کو قوی یقین ہے کہ کمپنی بنا کر شیئرز کی فروخت سے اسے اوپن مارکیٹ سے تقریباً 1200ارب روپے حاصل ہوں گے ۔وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ شئیرز اوور سیز پاکستانیوں کو فروخت ہوں تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری ملے ،اس طرح ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کی صورتحال بھی بہتر ہو گی، جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کو منافع ڈالرز کی صورت میں ادا کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں