وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع

ریاض (نیوزڈیسک) وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی اور اب بیرون ملک کام کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو عید سے پہلے ہی خوش خبری مل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پیشہ ور افراد جنہیں کچھ عرصہ قبل سعودی عرب سے بے دخل کردیا گیا تھا، سعودی حکومت کی جانب سے ان

پروفیشنل ویزاہولڈرزکوواپس بلایا جارہا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پروفیشنل ویزہ کے حامل افراد کو ہر سال اپنے اہل خانہ کے لیے عمرے کے پانچ مفت ویزے نکلوانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ6ماہ میں بےدخل ہونے والے پروفیشنل ویزاہولڈرزکوواپس بلایاجارہاہے۔ جوپاکستانی بےدخل ہوئےتھے، عید کےبعد ان کی واپسی کا عمل شروع ہوجائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں