اگر آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں یا دل کی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو تو گھر کے کام جیسے بستر ٹھیک کرنا، باغبانی اور جھاڑ پونچھ شروع کردیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات آئے ہوں گے۔
لیموں کے ساتھ گھر کی صفائی آپ کو خوش رکھے گی
2014میں جاپانی تحقیق کاروں نے دیکھا کہ اگر لوگوں کو yuzu(لیموں کی طرح کا جاپانی پھل)کی خوشبو سنگھائی گئی تو ان کا ذہنی تناؤ، کشمکش، تھکاوٹ اور غصہ کم ہوا۔یہ خوشبو گھر کی صفائی کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
ہر صبح بستر کی صفائی
اگر آپ ہر صبح اپنا بستر صاف کریں گے اور اس کا خیال رکھیں گے تو رات کو نہ صرف آپ اچھی نیند لے سکیں گے بلکہ دن بھی بہت خوشگوار موڈ والا ہوگا۔
پھول اور سبزیاں کی دیکھ بھال
متعدد تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ باغبانی سے ذہنی دباؤ میں کمی ہوتی ہے۔ قدرت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے سے آپ کو تقویت ملے گی جس سے تناؤ میں کمی آئے گی۔ کچھ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ مٹی ڈپریشن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
گھاس کاٹنا
آسٹریلوی تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ گھاس کاٹتے ہوئے نکلنے والی خوشبو سے انسان تازہ دم اور پرسکون رہتا ہے لہذا باغبانی کو اپنی عادت بنالیں۔