لیموں کا پانی پینے انسانی جسم میں کیا حیران کن تبدیلی آتی ہے ؟ ، جان کر آپ اسے روزانہ کا عمل بنا لیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ماہر ڈاکٹر راجر سر اور جامعہ وسکانسن میں یورو لوجی کے پروفیسر اسٹیون ناکاڈا نے لیموں پانی کو تمام دواؤں سے مؤثر قرار دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ ے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ لیموں میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سٹرک ایسڈ کی بلند مقدارپائی جاتی ہے اور یہ تیزاب گردے کی پتھریوں کا مؤثر سدِ باب کرتا ہے۔ اس عمل کو

اب لیموں تھراپی بھی کہا جانے لگا ہے۔ دو سری جانب سپلیمنٹ کے طور پر مریض کو پوٹاشیئم سائٹریٹ دیا جاتا ہے لیکن یہ بھی لیموں کے سامنے بہت کم اثر رکھتا ہے۔نیز امریکی شہر ڈرہم میں واقع ڈیوک یونیورسٹی کے کڈنی سٹون سینٹر میں پتھری والے 12 مریضوں کو چار برس تک لیموں پانی کے علاج سے گزارا اور ان کے گردوں میں پتھری بننے کا عمل بہت سست دیکھا گیا۔ ان تمام 12 افراد کو چار سال کے دوران پتھری کی وجہ سے کسی طبی ایمرجنسی اور علاج کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں