طلبہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں ،آملہ جوس کے پانچ کرشماتی فائدے، جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آج 10 اکتوبر کو دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایاجارہا ہے،اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 45 کروڑ افراد ایسے ہیں جوکسی نہ کسی دماغی مرض میں مبتلا ہیں۔ سال 1992 میں ’ورلڈ فیڈریشن فور منٹل ہیلتھ‘ کی جانب سے پہلی مرتبہ یہ دن

دنیا کے 150 ممالک میں منایا گیاتھا۔سال 1992 کے بعدسے ہر سال یہ دن باقاعدگی سے منایا جاتا ہے، اس سال اس دن کی مناسبت سے ماہرین صحت کی جانب سے آملہ جوس پینے کی خاص تائید کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انسانی دماغ کے لیے بے حد مفید ہے کیونکہ اگر انسان کا دماغ صحیح کام کرے تو وہ کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھ سکتا ہے۔وس بیری‘ ایک قسم کا انگور نما پھل ہے جسے عام طور پر ’آملہ‘ کہا جاتا ہے، یہ انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہےکیونکہ اس میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں کئی ضروری منرلزجن میں ’کیلشیم، آئرن، پوٹاشیم اور کارٹین‘ بھی پائے جاتے ہیں اور اسی لیے آملہ کے جوس کےبے شمار فوائد ہیں، ان میں پانچ یہ ہیں:وزن میں کمیماہرین صحت کے مطابق جو افراد اپنے وزن میں تیزی سے کمی چاہتے ہیں ان کے لیےضروری ہے کہ وہ اپنی خوراک میں آملہ جوس کو شامل کرلیں۔ آملہ میٹا بولزم کو بڑھاتا ہے جس کا کام جسم میں موجود فالتو چربی کو ختم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ آملہ میں فائبر بھی پایا جاتا ہے جوکہ دیر تک پیٹ کو بھرا رکھتا ہےاور بھوک نہیں لگنے دیتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح

نہار منہ اس کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے۔بینائی کو تیز کرتا ہےآملہ کا جوس آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے کے لیےبھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ نظر کی کمزوری کو دور کرنے کےعلاوہ آنکھوں کے گرد حلقوں کو بھی ختم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنی بینائی کو جلد ٹھیک کرنا چاہتے ہیں وہ آملہ کو پانی میں کچھ دیر کے لیے بھگو دیں پھر اس پانی سے اچھی طرح آنکھوں کو دھو لیں تو بینائی تیز ہوجائے گی اور حلقے بھی ختم ہوجائیں گے۔دماغی صحت کے لیے مفیدآملہ جوس کا استعمال جسم میں خون کی روانی کو بہتر کرنا ہے جو کہ دماغی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ آملہ جوس کا روزانہ استعمال قوت معدافیت ، حافظہ اور یادداشت کو مزید بہتر کرتاہے۔ اس کے علاوہ یہ دیگر دماغی بیماریوں کو ہونے سے روکتا ہے۔کنٹرول شوگر لیول شوگر کے مریضوں کے لیے آملہ کا جوس نہایت فائدہ مند ہے یہ خون میں موجود شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہےاور بڑھنے سے روکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ایسے افرادجن میں خون کی کمی ہو وہ آملہ کے جوس کااستعمال کریں کیونکہ اس کا کام جسم میں خون کی مقدارکو بڑھانا بھی ہےانفیکشن سے لڑناآملہ میں

انٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جس کے باعث یہ مختلف انفیکشنز سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہےاور قوت معدافیت کو بھی بڑھاتا ہے جو کہ انسانی جسم کو مختلف اقسام کی بیماریوں سے روکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں