اگر آپ کی نظر کمزور ہے تو یہ قدرتی غذاءکھانا شروع کردیں، فوری فرق نظر آنے لگ جائے گا، کیا کمال ہے قدرت کا ،مزید جانئیے

آنکھوں کے مسائل آج کل عام پائے جانے والی بیماریوں میں شمار ہونے لگے ہیں۔ آنکھ کی سوازش، رات کے وقت دیکھنے میں مشکلات، آنکھوں سے پانی آنا یا روشنی کی شدت کو برداشت نہ کرپانا، اور بصارت کی کمزوری جیسے مسائل سے بچے اور بڑے ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے۔ اگرچہ ان مسائل کے حل کیلئے آپ کو معالج سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے لیکن کچھ ایسی غذاﺅں کا استعمال بھی بہت مفید ہو سکتا ہے جو آنکھ کی صحت کیلئے قدرتی دوا کی حیثیت رکھتی ہیں۔
ویب سائٹ ’آرگینک ہیلتھ ٹیم‘ کے مطابق کمزور بصارت والوں کے لئے ٹماٹر اور اس جیسی دیگر غذائیں بہت مفید ہیں۔دراصل اس مقصد کیلئے ایسی تمام غذائیں کارگر ہیں جن میں وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ وٹامن اے سے بھرپور ان غذاﺅں میں ٹماٹر کے علاوہ کلیجی، سلاد، خوبانی، شکرقندی، شملہ مرچ، مچھلی کا تیل، آم، پالک، شلجم، جئی، دودھ، گاجریں، مکھن، پودینہ، سبز مرچیں، پالک، سرخ مرچیں، مٹر، رائی، خشک خوبانی اور پپیتا وغیرہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں