پیٹ کا درد اور بار بار ٹوائلٹ کی حاجت محسوس ہونا ایک ایسا مسئلہ ہے جو عام پائے جانے کے باوجود بہت سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، البتہ برطانوی خاتون نیکولا جونز کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے کو جاننے کے بعد آپ یقینا اتفاق کریں گے کہ ان مسائل کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق نیکولا جونز کا کہنا ہے کہ وہ ایک عرصے سے پیٹ کے درد میں مبتلا تھیں لیکن ہمیشہ گھریلو ٹوٹکوں اور عام دستیاب ادویات سے اس کا علاج کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔ جب یہ معاملہ کسی طوربہتر نہ ہوا تو بالآخر ڈاکٹر کے پاس گئیں اور تب یہ بھیانک انکشاف ہوا کہ ان کے جسم میں 20 سنٹی میٹر کی رسولی ہے اور وہ بچہ دانی کے کینسر میں مبتلا ہیں۔
نیکولا کا کہنا ہے کہ انہیں پیٹ درد کے ساتھ کثرت سے ٹوائلٹ جانے کی ضرورت بھی محسوس ہوتی تھی جس کی وجہ سے وہ اس مسئلے کو نظام انہضام کی خرابی سمجھ کر نظر انداز کرتی رہی تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ڈاکٹر کے پاس جانے پر بھی وہ کسی تشویشناک انکشاف کی امید نہیں کررہی تھیں۔ جب ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کے گردوں کے قریب ایک رسولی موجود ہے تو پہلی بار انہیں کچھ پریشانی لاحق ہوئی، البتہ اصل پریشانی کی بات تو ابھی باقی تھی۔ جب ڈاکٹر نے اس رسولی کا تفصیلی معائنہ کیا تو یہ اندوہناک انکشاف ہوا کہ یہ کینسر کے باعث بنی تھی۔ نیکولا بچہ دانی کے کینسر میں مبتلا تھیں جو تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکا تھا۔ اب ان کی کیمو تھیراپی جاری ہے جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے کینسر کا مکمل خاتمہ ہو بھی جائے تو اس بات کا خدشہ موجود رہے گا کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکیں گی۔
نیکولا نے اپنی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دردناک تجربے کی بناءپر سب کو بتانا چاہتی ہیں کہ اگر آپ کو اکثر اپھارہ محسوس ہوتا ہے، یعنی پیٹ پھولا ہوا رہتا ہے، اگر آپ کی بھوک ختم ہوگئی ہے اور تھوڑا سا کھا کر بھی آپ مزید کھانے کی رغبت محسوس نہیں کرتے، اور پیٹ میں اکثر درد رہتا ہے، تو ان علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں اور فوراً سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی