ویلنگٹن (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکی آمد آمد ہے اور تمام ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں تاہم ایسے میں نیوزی لینڈ 15 رکنی ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈکپ 2019ءکیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق
کین ولیم سن ٹیم کی قیادت کریں گے اور راس ٹیلر چوتھی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ ٹام بلنڈل کو پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق کین ولیم سن ٹیم کی کمان سنبھالیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں راس ٹیلر، ٹام لاتھم، ٹام بلنڈل، مچل سینٹنر، کولن ڈی گرینڈہوم، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، کولن منرو، ایش سودھی، ہینری نکولس، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری اور جمی نیشام شامل ہیں۔