لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے۔ آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی جہاں اس کا انتقال ہو گیا۔ نور فاطمہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیر علاج تھی۔ تاہم اپنی بیٹی کی اتنی تشویش ناک
حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے۔ قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا۔ اس حوالے سے نوجوان قومی کرکٹر شاداب خان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا گیا۔ شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان نہیں دیکھا، اس مشکل وقت ہم آصف علی کے ساتھ ہیں۔
My condolences and prayers go to Asif Ali & his family on the passing of his daughter from cancer. May Allah give them strength to bear such a precious loss.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 20, 2019
Deep condolences to Asif Ali & his family. #StayStrong pic.twitter.com/jkklKvjycz
— CricTracker (@Cricketracker) May 20, 2019
Heart breaking 😢😢
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ#AsifAli's Angel passes away.
May Allah(swt) grant her highest rank in jannah and strength to the family to bear the loss.Surely the beautiful angel will be playing in the gardens of heaven.Stay Strong brother#AsifAli pic.twitter.com/l3zW4NNiG3— Waqar Ganaie (@WGanaie) May 20, 2019