ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑی یہ کام نہیں کر سکیں گے،پی سی بی نے بڑی پابندی لگادی

لاہور(ویب ڈیسک )مشن ورلڈکپ کے لیے پی سی بی نے سوشل میڈیا پر کرکٹرز کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل اور یاسر شاہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پی سی بی سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی گائیڈلائنز کو مزید سخت بنارہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہارنے کے بعد ان دونوں ویڈیوز کی وجہ سے

کرکٹرز پر شدید تنقید کے علاوہ ٹیم انتطامیہ اور پی سی بی کی پالیسوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔یاسرشاہ کی ٹک ٹوک ویڈیو پر پی سی بی کی جانب سے کرکٹرکو وارننگ دینے کے ساتھ آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یاسرشاہ نےموقف اختیار کیا کہ دبئی مال میں ایک فین نے تصویر اور چند سیکنڈز کی ویڈیو کے لیے بہت منت سماجت کی تھی۔دوسری جانب عمر اکمل کے معاملےمیں یاسر شاہ کا کیس بالکل مختلف ہے، عمرا کمل نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ خود اپنے اکاونٹ سے ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی، ٹک ٹوک ویڈیو بھی فین لڑکی نے خود اپ لوڈ کی تھی، پی سی بی نے کرکٹر کے موقف پر عمر اکمل کی طرح انہیں میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ نہیں کیا۔چیف کوچ مکی آرتھر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہےکہ عمر اکمل اس ویڈیو کے اپ لوڈ ہونے پر بہت شرمندہ ہیں، حسن علی ، شاداب خان، فہیم اشرف سمیت دوسرے کرکٹرز بھی سماجی رابطوں کی ان سائٹس پر کافی متحرک رہتے ہیں، بورڈ حکام کرکٹرز کے فینز کلبز کے رجحان کو بھی لگام ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کرکٹرز کے لیے مجوزہ نئی گائیدلائنز کے تحت ورلڈکپ

ختم ہونے تک قومی کرکٹرز کی سرگرمیوں کو بہت محدود کیا جارہا ہے، کرکٹ سے ہٹ کر کسی دوسری تقریب، دعوت اور دوست احباب کے ساتھ جانے پر پابندی ہوگی، کہیں آنے جانے کے لیے ٹیم مینجر کی اجازت اور جانے کا مقصد بتانا ضروری ہوگا، کمرے میں کسی مہمان کونہیں بلایا جاسکے گا جب کہ واٹس اپ ، ٹوئٹر، انسٹاگرام ، فیس بک پر ویڈیو، یاتصاویر لگانے سمیت کسی بھی ایشو پر رائے کے اظہار کو بھی محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ کرکٹرز کو اجنبی افراد کے ساتھ تصاویر بنوانے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں