بھارتی دانشور پرتاب بھانو نے اپنے آرٹیکل میں بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا کر شرمندہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )بھارت کی جانب سے پلوامہ حملہ کا بے بنیاد الزام پاکستان پر لگایا گیا اور مسلسل دھمکیاں دی جاتی رہیں تاہم جسے پاکستان نے مسترد کر دیا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھر پور جواب دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت کے اپنے ہی دانشور نے اپنی حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز

کے مطابق بھارتی دانشور پرتاب بھانونے بھارتی اخبار ” دی انڈین ایکسپریس “ میں ایک آرٹیکل لکھا ہے جس میں انہوںنے کہا کہ ” پلوامہ حملے میں بھارت ہار گیا اور پاکستان جیت گیا ہے ، بھارتی عوام میں غصہ اپنی ہی تباہی کا باعث بن گیا ہے اور بھارت خود شدید گھٹن کا شکار ہے جبکہ پاکستان پر کوئی عالمی ، سیاسی اور سفارتی دباؤ نہیں ہے ۔پرتاب بھانو کا کہناتھا کہ پاکستان جیت گیا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں احساس محرومی حقیقی ہے ، پانچ سال میں کشمیر کی صورتحال خراب کرنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں ۔انہوں نے اپنے مضمون میں لکھاکہ پاکستان کیخلاف بھارت نے اپنی استعداد کار میں اضافہ نہیں کیا ، بھارت نیم روایتی جنگ میں پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے ، سرجیکل سٹرائک جیسا کوئی بھی عمل صورتحال کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے اور امریکہ جیسی بڑی طاقت بھی افغانستان میں بے بس ہو گئی ہے ۔پرتاب بھانو کا کہناتھا کہ پاکستان جیت گیا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں احساس محرومی حقیقی ہے ، پانچ سال میں کشمیر کی صورتحال خراب کرنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں