جمیکا ،اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ڈیرن سیمی کے ویسٹ انڈیز ٹیم میں شمولیت کے دروازے کھلنے لگے،ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے صدر رکی سکیرٹ نے سیمی کو ٹیم میں شامل کرنے کاعندیہ دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رکی سکیرٹ نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کسی بھی اہل کھلاڑی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹیم کاانتخاب سلیکشن کمیٹی
نے کرنا ہے جوکسی بھی ریجن سے کھلاڑی منتخب کرسکتی ہے،ہمیں اپنے سابق کپتان کو خصوصی اہمیت دینی ہے ۔یاد رہے کہ ڈیرن سیمی نے ویسٹ انڈیز کو 2012 ءاور 2016 ءمیں ورلڈٹی ٹونٹی کا ٹائٹل جتوایا۔ڈیرن سیمی کی قیادت میں پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی ٹیم 2017 ءمیں چمپئن بنی۔ دوسری جانب پشاورزلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے کہاکہ ڈیرن سیمی ٹی ٹونٹی کرکٹ کے منجھے ہوئے اور کامیاب کپتان ہیں۔جاوید آفریدی نے کہاکہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور متحد اور بہترین ٹیم بن کر ابھری۔جاوید آفریدی نے کہاکہ ڈیرن سیمی کی ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی خوش آئند ہوگی۔جاوید آفریدی نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ڈیرن سیمی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
Finally Justice Prevailed @darensammy88 !
Skerritt wants to see Sammy back https://t.co/ye0QKwaHZM
— Javed Afridi جاوید آفریدی (@JAfridi10) March 27, 2019