پی ایس ایل سے قبل ملتان سلطان کے کوچ نے علی ترین کو بڑا جھٹکا دے دیا

ملتان(ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ٹام موڈی نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوران ملتان سلطانز کی کوچنگ سے معذرت کرلی ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اس وقت موڈی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کوچنگ کررہے ہیں، اس سال وہ کیریبین لیگ میں بھی کوچنگ کرتے رہے ہیں لیکن ٹام موڈی نے پی ایس ایل میں کوچنگ نہ

کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان نے موڈی کی جگہ جنوبی افریقا کے یوہان بوتھا کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے ۔ملتان سلطانز کی نئی انتظامیہ نے ٹیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے لیکن ٹام موڈی کا نہ ہونا یقینی طور پر ٹیم کے لیے جھٹکا ہے۔ ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ شاہد خان آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں