لاہور(ویب ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی خواتین ٹیم کا اعلان کردیاگیا جس کیلئے بسمہ معروف کو کپتانی دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ہوم سیریز کیلئے قومی ویمنز ٹی 20 اور دبئی میں ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کردیا ہے ،بسمہ معروف کو دونوں سیریز کی کپتانی دی گئی ہے۔
ویسٹ انڈیز اپنے دورہ پاکستان میں تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 31 فروری سے کرے گی جبکہ چیف سلیکٹر ویمنز ٹیم جلال الدین نے 14 رکنی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کیا۔دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ ،ارم جاوید، جویریہ خان، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز ،نڈا ڈار، ثنا میر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل شامل شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم 29 جنوری کو کراچی پہنچے گی، ٹی 20 سیریز کراچی اینڈ ساؤتھ کلب میں 31 جنوری تا تین فروری کو کھیل جائے گی۔ویسٹ انڈیز اپنے دورہ پاکستان میں تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 31 فروری سے کرے گی جبکہ چیف سلیکٹر ویمنز ٹیم جلال الدین نے 14 رکنی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کیا۔دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ ،ارم جاوید، جویریہ خان، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز ،نڈا ڈار، ثنا میر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل شامل شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم 29 جنوری کو کراچی پہنچے گی، ٹی 20 سیریز کراچی اینڈ ساؤتھ کلب میں 31 جنوری تا تین فروری کو کھیل جائے گی۔