500 ارب روپے لگا کر سعودی عرب ایسی چیز بنانے جارہا ہے کہ ملک میں نئی نوکریوں کا طوفان آجائے گا، اعلان ہوگیا، غیر ملکیوں کے مرجھائے چہرے بھی کھل اُٹھے

سعودی عرب نے بدترین معاشی بحران کے بعد سنبھلنا شروع کر دیا ہے اور اب تیزی کے ساتھ ایک بعد ایک نیا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے تا کہ معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑ اکیا جا سکے۔ بحیرہ احمر کے ساحلوں کودنیا کے خوبصورت ترین تفریحی مقامات میں بدلنے کا پراجیکٹ بھی ایک ایسی ہی کوشش ہے، جس کے تحت صرف جدہ واٹرفرنٹ کی ڈویلپمنٹ پر 18 ارب ریال (تقریباً 5کھرب پاکستانی روپے) خرچ کئے جارہے ہیں۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس عظیم الشان پراجیکٹ کا اعلان گزشتہ روز کر دیا گیا ہے۔ اگلے 10 سال کے دوران یہ پراجیکٹ 36 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کرے گا جبکہ یہ پورے خطے میں منفرد ترین سیاحتی، رہائشی اور کمرشل پراجیکٹ ہوگا۔ جدہ کے حکام پرامید ہیں کہ یہ خوبصورت پراجیکٹ اس شہر کو دنیا کے 100 اعلیٰ ترین شہروں میں شامل کردے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں