ایک سال میں 63کلووزن کیسےکم کیا؟ یہ زبردست طریقہ اپنا کرموٹاپے کا شکار کوئی بھی اپنی زندگی بدل سکتا ہے

کچھ عرصے پہلے تک جب آسٹریلین لڑکی جوزی ڈیس گرانڈ نے 16ویں سالگرہ منائی تو اس کا وزن 127 کلو گرام سے زائد تھا اور وہ مسلسل لوگوں کے فقروں کی زد میں رہتی تھی۔اور لوگوں کے مذاق سے تنگ آکر اس نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا ۔بچپن سے جوزی کو جنک فوڈ کھانے کا شوق تھا جس سے وزن تو بڑھ ہی رہا تھا جبکہ لوگوں کے مذاق سے

خوداعتمادی ختم ہوکر رہ گئی تھی۔پھر ایک دن اس نے فیصلہ کیا کہ وہ ‘اب مزید موٹی جوزی نہیں’ رہے گی۔اس نے بتایا ‘میں نے مختلف زاویوں سے اپنی تصاویر لی اور جسمانی وزن میں کمی کے لیے مقصد طے کیا، میں جانتی تھی کہ اس کے لیے کافی کچھ کرنا ہوگا مگر میں سب کچھ بدلنا چاہتی تھی، چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی چیز کیوں نہ ہو’۔اس مقصد کے لیے جوزی نے جنک فوڈ چھوڑ کر کم نشاستہ دار کی غذا کا انتخاب کیا جبکہ چینی کو اپنے کھانوں سے نکال دیا، اس کے ساتھ ساتھ پانی زیادہ پینا شروع کردیا۔محض اس غذائی تبدیلی سے ہی جوزی نے اپنا وزن 90 کلو گرام تک کم کرلیا، جس سے اس کا اعتماد بڑھا اور پھر اس نے اگلے مرحلے کے لیے جم جانے کا فیصلہ کیا۔اس کے بقول ‘جم جانے سے مجھے اپنے جسمانی وزن میں کمی میں مزید مدد ملی’۔اب اس نے اپنا وزن 64 کلوگرام کم کرکے 63 کلو تک پہنچا دیا ہے جبکہ نئے طرز زندگی میں مکمل طور پر ڈھل چکی ہے۔اسے توقع ہے کہ اس کی کامیابی دیگر افراد کو بھی موٹاپے سے نجات دلانے کے لیے حوصلہ دے گی۔

View this post on Instagram

Hello, I’m Josephine Desgrand. This is my journey to a healthier & fitter me. I’m 18 years old and currently weigh in at 60kgs with a height of 174cm. 2 years ago I weighed 127kgs and decided to change my life. I stuck to a low carb, no sugar diet for TWO WHOLE years. I began to eat natural sugars about six months into my journey. In the first 12 months I lost 63kgs. I do not see this as a diet to lose weight, I see this as my new lifestyle change. In these two years I have faced some very difficult challenges but I have chosen to pick myself up and keep moving. Everybody has bad days, never let a stumble be the end of your journey. Stay positive💗 ⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀ ⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀ ⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀ ⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀ ⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀ #weightlossjourney #selflove #positivity

A post shared by Josephine Desgrand (@nolongerfatjosie) on Nov 2, 2018 at 2:33pm PDT

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں