گوگل نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کو پاکستان کی آنے والے سالوں کی پوزیشن سے آگاہ کردیا

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ترقی کی راہ پرگامز ن ،عالمی ادارے سرمایہ کاروں کوپاکستان کارخ کرنے کے مشورے دینے لگے ۔تفصیلات کے مطابق گوگل کے مارکیٹنگ ہیڈ لارنس اینتھونسن نےپاکستان کوڈیجٹل فاسٹ ملک قراردے دیااپنے بلاگ میں انہوں نے ڈیجیٹل سرمایہ کاروں کوپاکستان کی پانچ خصوصیات گنوادیںلارنس کے مطابق اگلے

چندسالوں میں پاکستان دنیاکی پانچویںبڑی آبادی بننے کے ساتھ ساتھ دنیاکی چوتھی تیز رفتارترقی کرنے والی معیشت بھی بن جائے گا۔سمارٹ فون اورانٹرنیٹ استعما ل کرنے والوں میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔اورسی پیک کے تحت فورجی ٹیکنالوجی میں بھی بہتری کی امیدہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں