کیا آپ جانتے ہیں کے مونگ پھلی کا مکھن صرف سینڈوچ میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کے اور بھی کئی فائدے ہیں ۔ شیونگ کریم اگر آپ کی شیونگ کریم ختم ہو گئ ہے تو پریشان نہ ہو بس تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور شیو بنا لیں ۔۔چمڑے کی صفائی کے لیےمونگ پھلی کے مکھن سے چمڑے کے فرنیچر کی بھی صفائی کی جا سکتی ہے بس تھوڑا سا مونگ پھلی
کا مکھن لیں اور اسے 5 منٹ تک رگڑیں آپ کا پرانا فرنیچر بلکل نیا جیسا ہو جائے گا۔ ببل گم کو ہٹانے کے لیےبچے اور ببل گم جب ساتھ ہوں تو خطرہ تو رہتا ہے ببل گم کے بالوں میں چپکنے کا اگر کبھی ایسا ہو تو تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور کچھ دیر لگا رہنے دیں پھر اسے نرم کپڑے سے صاف کرلیں ۔ گلو ہٹانے کے لیےاگر آ پ کے ہاتھوں میں گلو لگ گئی ہے تو ہاتھ رگڑنے کی ضرورت نہیں بس ہے بس تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور ہاتھ صاف کرلیں اس سے آپ کی جلد اور اچھی ہوجائے گی۔ اسٹیکر پر سے قیمت صاف کرنے کے لیےچاہے قیمت کم ہو یا زیادہ اسٹیکر پر سے قیمت صاف کرنے کے لیے تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں کسی نرم کپڑے سے صاف کرلیں ۔ ونڈشیلڈ کلینر: -ونڈشیلڈ سے ضدی داغ صاف کرنے کے لیے تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور 10 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر اس پر اسپرے کریں داغ غائب ہوجائیں گے۔ سی ڈی / ڈی وی ڈی سکریچ :-سی ڈی / ڈی وی ڈی سکریچ کو ہٹانے کے لیے تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں کسی نرم کپڑے سے صاف کرلیں ۔ تیل کے متبادل :-اگر آپ کا تیل ختم ہوگیا ہے تو اس کی جگہ مونگ پھلی کا
مکھن لیں اور اپنا کھانا تیار کرلیں اور اس سے کھانے کا کافی اچھا ذائقہ آئے گا۔ لکڑی کی مرمت کے لیے:-اگر فرنیچر پر خرونچ کے نشانات آگئے ہیں تو تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور اسے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اسکے بعد نرم کپڑے سے صاف کر لیں نشانات نظر نہیں آئیں گے۔ گندگی کی بو کو ختم کرنے کے لیے:-اگر آپ نے مچھلی بنائی ہے اور گھر میں بو ہوگئی ہے تو 2 چمچ مونگ پھلی کا مکھن لیں اور اسے پکنے دیں تھوڑی دیر میں بو ختم ہوجائے گی۔