لندن: (نیوزڈیسک) برطانیہ کے تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیلی روشنی میں روزانہ آدھا گھنٹہ بیٹھنے سے بلڈ پریشر کے مرض کو قابو کرنا ممکن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر بلاشبہ ایسی بیماری ہے جسکو قابو میں کرنے کیلئے مہنگی ادویات بھی استعمال کرنا پڑتی ہیں مگر اب ایسا طریقہ علاج سامنے آگیا جو ہم سب کیلئے حیران کُن ہے۔ تحقیق میں
ماہرین نے 14 مردوں کو آدھے گھنٹے تک روشنی میں بٹھایا اور اس کے بعد اُن کا بلڈ پریشر چیک کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نیلی روشنی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے ادویات کا کام کر سکتی ہے ہم نے جن افراد کو نیلی روشنی میں چھوڑا اُن کا بلڈپریشر کنٹرول ہو گیا تھا۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے ایک اور گروپ کو بلڈپریشر کم کرنے کی ادویات بھی دیں حیران کن طور پر ’’بلیو لائٹ‘‘ میں بیٹھنے اور گولی کا استعمال کرنیوالے لوگوں کا بلڈ پریشر برابر ہی تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر کرسٹیان ہیس کا کہنا تھا نیلی روشنی انسانوں کیلئے بہترین ہے کیونکہ یہ انسانی جسم میں موجود نائٹرک آکسائیڈ کے اخراج کو یقینی بناتی ہے جسکے بعد خون کی نالیاں پرسکون ہو جاتی ہیں اور اس سے بلڈ پریشر بھی کم ہو جاتا ہے۔