اجے دیوگن اور کاجل کی بیٹی بھی منظرعام پر آ گئی، تصویر دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے

بالی ووڈ کے کئی بڑے بڑے ستاروں کے بچے اور پوتے پوتیاں بھی اب انڈسٹری میں قدم جمانے کو تیار ہیں جبکہ کئی تو اپنے کیرئیر کی ابتداءپہلے ہی کر چکے ہیں۔
ورون دھون، ٹائیگر شروف وغیرہ ان اداکاروں کی مثالیں ہیں جبکہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان، سنی دیول کے بیٹے کرن دیول سمیت کئی دیگر نوجوان بھی انڈسٹری میں آنے کیلئے پرتول رہے ہیں۔ بالی ووڈ کی معروف جوڑی اجے دیوگن اور کاجل کی بیٹی نیسا بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس کی اپنے والد اجے دیوگن کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ اس تصویر میں نظر آنے والے باپ، بیٹی کے پیار کو جو بھی دیکھتا ہے، وہ آنکھیں جھپکنا ہی بھول جاتا ہے۔
نیسا دیوگن کی تصویر منظرعام پرآنے کے بعد اب یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ کیا وہ بھی اپنے والدین کی طرح شوبز میں ہی اپنا کیرئیر بنائیں گی یا پھر کسی اور فیلڈ کا انتخاب کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں