انجلیناجولی کیساتھ کام کرنے والے کراچی کے نوجوان کی قسمت کھل گئی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک )آسکر نامزد پاکستانی نژاد کامیڈین کمیل ننجیانی یوں تو امریکا میں متعدد ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور کئی پروگرامات کی میزبانی بھی کر چکے ہیں۔کمیل ننجیانی اب تک متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں، انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی سیریل ڈرامہ سے

ملی۔کمیل ننجیانی نے 2017 میں امریکا کا کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیتا تھا، انہیں یہ ایوارڈ ان کی رواں برس آنے والی اپنی بائیوگرافی فلم ’دی بگ سِک‘ پر دیا گیا۔دی بگ سک‘ کی کہانی کمیل ننجیانی کی پاکستانی پس منظر کی زندگی اور امریکی اہلیہ کے ارد گرد گھومتی ہے۔علاوہ ازیں کمیل ننجیانی جلد ہی ایکشن کامیڈی جاسوس فلم ’نو گلوری‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔لو گلوری‘ کی کہانی امریکی خفیہ ادارے کے کام کرنے اور امریکی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔فلم کی کہانی اسکارٹ شیفرڈ کی اسی نام سے لکھی گئی کتاب سے لی گئی ہے، جسے سام بین نے لکھا ہے۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ کمیل ننجیانی جلد ہی مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے ریلیز ہونے والی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ انجلینا جولی کے ساتھ جلوے دکھاتے نظر آئیں گے۔جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ 41 سالہ کمیل ننجیانی کو انجلینا جولی کی آنے والی فلم ’دی اٹرنلز‘ میں کاسٹ کیے جانے سے متعلق اداکار اور فلم اسٹوڈیو کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق اگرچہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ کمیل ننجیانی مارول اسٹوڈیو کی فلم میں انجلینا جولی کے

ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے، تاہم اداکار اور کمپنی کے درمیان اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق کمیل ننجیانی اور فلم کی ٹیم کے درمیان کچھ عرصے سے باتیں چل رہی ہیں اور امکان ہے کہ انہیں انجلینا جولی کے ساتھ کاسٹ کیا جائے گا۔مارول اسٹوڈیو نے بھی فوری طور پر کمیل ننجیانی کو ’دی اٹرنلز‘ میں کاسٹ کرنے یا نہ کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔اگر کمیل ننجیانی اس فلم میں انجلینا جولی کے ساتھ کاسٹ کیے جاتے ہیں تو ان کی یہ پہلی سپر ہیرو فلم ہوگی اور اداکار کے کیریئر کے لیے اس فلم کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔’دی اٹرنلز‘ کی کہانی 1976 میں شائع ہونے والے کامک ناول سے لی گئی ہے، اس فلم کی ہدایات چلوئے زاؤ دیں گی۔فلم میں انجلینا جولی ’سیرسی‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو انسانوں کی آؓبادی اور اس دنیا سے دور جانے سے نہیں گھبراتیں۔ایڈونچر سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’دی اٹرنلز‘ کی جلد ہی شوٹنگ شروع کردی جائے گی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی ٹیم آئندہ کچھ ہفتوں میں کمیل ننجیانی کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے تصدیق کرے گی۔خیال رہے کہ کمیل ننجیانی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے، اور

ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی، کراچی گرامر اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 18 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہوئے۔انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور فلاسافی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے، جب کہ وہ امریکا کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔کمیل ننجیانی نے 2007 میں امریکی لکھاری و اداکارہ ایملی وی گورڈن سے شادی کی تھی اور ان دونوں کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے۔دونوں نے ایک ساتھ بائیوگرافی فلم ’دی بگ سک‘ میں بھی کام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں