’’وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ‘‘ کرینہ کپور نے صبا قمر کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کرینہ کپور نے صبا قمر کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا ۔۔۔۔۔!بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بجائے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو سائین کرلیا گیا ہے۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، ان کی یہ فلم بہترین

فلم کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے جبکہ ہندی میڈیم کےسیکوئل ہندی میڈیم 2 میں صبا قمر کی جگہ کرینہ کپور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ہندی میڈیم 2 میںبھی کرینہ کپور کے ساتھ عرفان خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر میں مبتلا اداکار عرفان خان کی علاج کے بعدیہ پہلی فلم ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عرفان خان پر یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ کو اینڈوکرائن نامی کینسرکا شکار ہیں، بعدازاں انہیںعلاج کے لیے بیرونِ ملک جانا پڑا تھا۔دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپورواں سال دو فلموں ’تخت اور گڈنیوز‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں