’’ میں کرینہ کپور سے شادی کرنا چاہتا ہوں ‘‘ معروف بھارتی شو ’کافی وِد کرن ‘ میں بالی وڈ اداکارایسی بات زبان پر لے آئے جس سےسیف علی خان بھی حیران رہ گئے

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیلی وژن کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ کے ہمیشہ ہی چرچے رہتے ہیں۔ اس پروگرام کے ایک سلسلے میں کرن جوہر مہمانوں سے کچھ منفرد سوال پوچھتے ہیں، جس میں ان سے شادی، محبت، بہن، بھائی اورکسی کو قتل کرنے کی خواہش جیسے سوالات شامل ہوتے ہیں۔کافی ود کرن کی ایک قسط میں بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا

بھی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ کرن جوہر نے اداکار سدھارتھ ملہوترا سے بھی کچھ منفرد سوالات کیے، جس کے انہوں نے حیران کن جوابات دیے۔ آنے والی قسط میں سدھارتھ ملہوترا ساتھی اداکار ادیتیا رائے کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔سٹار ورلڈ کی جانب سے اس پروگرام کا پرومو ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ کرن جوہر نے اداکار سے سوال کیا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے کہ وہ کسی کو اپنی بیگم بنائیں تو وہ کس کو اس رشتے کے لیے منتخب کریں گے؟ سدھارتھ ملہوترا نے سوچے بغیر بولی وڈ بےبو کرینہ کپور کا نام لے لیا، جس پر ان کے ساتھ پروگرام میں شریک ہونے والے ادیتیا رائے کپور ہنس پڑے۔ اسی ویڈیو میں سدھارتھ ملہوترا یہ بھی کہتے نظر آتے ہیں کہ اگر انہیں کسی بولی وڈ اسٹار کو بھائی بنانے کا چانس دیا جائے تو وہ سیف علی خان کو بھائی بنالیں گے۔ یہ پروگرام آئندہ ہفتے نشر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کرینہ کپور اداکار سیف علی خان کی اہلیہ ہیں اور انہیں ان سے 2 سال کا بیٹا تیمور علی خان بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں