لندن(ویب ڈیسک) شادی ان قدیم ترین اور مقدس روایات میں سے ایک ہے جن پر حضرت انسان آج بھی عمل پیرا ہے لیکن بسااوقات لوگوں کے ایسی چیزوں سے شادی کرنے کی خبریں آتی ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ حیران کن شادیوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔ دی مرر کے مطابق آئرلینڈ کی46سالہ امینڈا سپیرو لارج نامی
ایک خاتون نے گزشتہ سال300سال قدیم ایک بحری قزاق (بحری جہاز لوٹنے والا ڈاکو)کے بھوت سے شادی کر لی تھی۔ امینڈا نے بتایا تھا کہ یہ شخص 1700ءمیں زندہ تھا اور ایک ڈکیتی کے دوران ہی قتل ہو گیا۔ امینڈا ایک کشتی پر سوار ہو کر آئرلینڈ کے ساحل کے قریب عالمی پانیوں میں گئی جہاں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تاہم بعد ازاں امینڈا نے اس سے طلاق لینے کا دعویٰ کر دیا اور لوگوں کو اس حوالے سے خبردار بھی کیا اور بھوتوں سے دور رہنے کی نصیحت کی۔ابھی حال ہی میں برطانوی علاقے ڈیوون کی 49سالہ پاسکلے سیلیک نے اپنی ’رضائی‘ سے شادی کی ہے۔ پاسکلے کا کہنا ہے کہ اس کی رضائی اس کی بہترین ساتھی ہے۔ وہ جب بھی گھر آتی ہے رضائی اس کی منتظر ہوتی ہے اور آتے ہی اسے گلے لگا لیتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر اسے کوئی جیون ساتھی نہیں مل سکتا تھا۔ اب نورالماہ جبین حسن نامی اس لڑکی کی سن لیں، جو امریکہ کی یونیورسٹی آف فلوریڈا میں ریاضی کی طالب علم ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے اپنی ’ٹیٹرس ویڈیو گیم ‘ سے محبت ہے اور وہ جلد اس سے شادی کرنے جا رہی ہے۔ ان خواتین نے تو مختلف ایسی چیزوں سے شادی کی
جو کہ حیران کن عمل ہے لیکن آپ کو یہ سن کر مزید حیرت ہو گی کہ گزشتہ سال 40سالہ اطالوی فٹنس ٹرینر لورا میسی نے خود اپنے آپ سے ہی شادی کر لی تھی جو اب تک برقرار ہے۔لورا میسی نے شادی کے بعد بتایا کہ ”ایک شخص کے ساتھ طویل عرصے سے میرا تعلق تھا اور ہم شادی بھی کرنے والے تھے لیکن پھر اس نے مجھ سے تعلق ختم کر لیا۔ میں اس صدمے سے بہت مشکل سے نکلی اور خود پر توجہ دینی شروع کی۔ اس وقت میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنے آپ سے ہی محبت کروں گی اور خود سے ہی شادی کروں گی۔ “امینڈا لبرٹی نامی 33سالہ برطانوی خاتون ایسی ہے جس نے ایک فانوس کے ساتھ شادی کر رکھی ہے۔ اس نے یہ فانوس انٹرنیٹ پر دیکھا تھا جو کہ اٹلی کی ایک کمپنی بناتی ہے۔ اس نے ’ای بے‘کے ذریعے فانوس خریدا اور برطانیہ منگوا کر اس کے ساتھ شادی کر لی۔ یہی ایک فانوس نہیں، اسے دیگر کئی فانوسوں سے بھی محبت ہے اور اس نے گھر میں بہت سے خوبصورت فانوس جمع کر رکھے ہیں تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس ایک خاتون سے اسے خاص محبت ہے اور اسے دیکھنے سے وہ جنسی لطف محسوس کرتی ہے۔اس کے علاوہ لندن کی
امینڈا راجرز نامی ایک خاتون نے اپنے کتے کے ساتھ شادی کر رکھی ہے۔ اس نے یہ شادی 2012ءمیں کی تھی جو اب تک قائم ہے۔ اس شادی کے لیے باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں امینڈا کے رشتہ داروں اور دوستوں سمیت 200سے زائد افراد شریک تھے۔