جنوبی افریقا کیخلاف 15 رکنی قومی ٹی 20 ٹیم کا اعلان،سرفرازاحمد بارے بڑی خبرآگئی

لاہور(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیاگیا ،سرفراز احمد قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا،نیوزی لینڈکیخلاف کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ،وقاص مقصود کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔حسین طلعت،عماد وسیم

،فہیم اشرف ،شاداب خان ،حسن علی ،عثمان شنواری ،شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر کو قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ فخرزمان ،بابرا عظم، صاحبزادہ فرحان ،محمد حفیظ ،شعیب ملک اور آصف علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔پاکستان اورجنوبی افریقا کیخلاف 3 میچز کی سیریز یکم فروری سے شروع ہو گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ یکم فروری، دوسرا 2 فروری اور آخری 6 فروری کو کھیل جائے گا۔ون ڈے ٹیم سے امام الحق ،محمد رضوان اورشان مسعود واپس آئیں گے جبکہ صاحبزادہ فرحان اور آصف علی ٹی 20 کیلئے جنوبی افریقا جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں