نیویارک(ویب ڈیسک) بعض لوگ اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے کے شوقین ہوتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ان کے متعلق ایسا شرمناک راز منکشف کر دیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی ٹیٹو بنوانے سے پہلے دو بار سوچے گا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف میامی کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ جسم پر ٹیٹو بنوالے والے
مردوخواتین طبعاً بے وفا ہوتے ہیں اور ان کے متعدد جنسی پارٹنرز ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لوگ کئی طرح کے ذہنی مسائل کا بھی شکار ہوتے ہیں۔سائنسدانوں نے اس سروے میں یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ٹیٹو کے شوقین افراد اخلاقی بے راہ روی کا بھی شکار ہوتے ہیں۔ سروے میں جتنے ٹیٹو والے لوگوں سے سوالات کیے گئے ان میں سے غالب اکثریت سگریٹ نوشی کرتی تھی اور کئی طرح کے جرائم کا بھی ارتکاب کر چکی تھی۔ ان میں سے اکثر لوگ کسی نہ کسی جرم میں کم از کم ایک بار جیل بھی جا چکے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی آف روچیسٹر میڈیکل سنٹر کے سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جن لوگوں کے جسم پر ٹیٹو ہوتے ہیں وہ سگریٹ اور شراب نوشی سمیت دیگر کئی طرح کی بری عادتوں میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔ ان لوگوں میں سکول سے چھٹیاں کرنے کی شرح بھی دوسروں کی نسبت بہت زیادہ ہوتی ہے۔