کیا آپ کو وہ وقت یاد ہے جب والدین ٹیلیویژن بند کرکے اسکول کا کام کرنے کا حکم سناتے تھے ؟ یقیناً وہ ٹھیک تھے کیونکہ ٹی وی دیکھنے پر تو کوئی معاوضہ نہیں ملتا۔مگر اب ایسا ضرور ممکن ہے۔ہوسکتا ہے آپ کو علم نہ ہو مگر دنیا کی سب سے بہترین بلکہ خواب جیسی ملازمت آپ کی منتظر ہے۔اور آپ کو کرنا بھی کیا ہے بس ایک سال کے لیے ٹی وی اسکرین
کے سامنے جم کر بیٹھ جانا ہے جس کے بدلے آپ کو 35 ہزار برطانوی پاؤنڈز (پاکستانی 63 لاکھ روپے سے زائد) معاوضہ دیا جائے گا۔۔جی ہاں واقعی برطانیہ، آئرلینڈ اور اٹلی میں کام کرنے والی ایک ٹیلی کمیونیکشن کمپنی ناؤ ٹی وی نے اس ‘مثالی ملازمت’ کا اعلان کیا ہے، جس میں ایک سال تک اپنا سارا وقت ٹی وی دیکھتے ہوئے گزارنا ہے۔کمپنی کے ٹوئیٹ کے مطابق ‘ایسے موقع کے بارے میں کیا خیال ہے جس میں پورا سال باکس سیٹس دیکھ کر 35 ہزار پاؤنڈز جیت لیں، اس میں شرکت کے لیے اپنی تصویر یا ویڈیو پوسٹ کرکے ہمیں بتائیں کہ آپ اس کے حقدار کیوں ہیں اور ہمیں ٹیگ کرنا مت بھولیں’۔ویسے تو یہ آفر سب کو ہی پسند آئے گی اور ہوسکتا ہے کہ بیشتر کا دل اس پر اپلائی کرنے کے لیے بھی کرے مگر بس ایک مشکل ہے، یہ پیشکش صرف برطانیہ میں مقیم افراد کے لیے ہے۔ویسے اس کمپنی کیپ پاس موجود شوز میں دی ہینڈ میڈز ٹیل، ٹرو ڈیٹیکیو، بینڈ آف برادرز، واکنگ ڈیڈ اور دیگر شامل ہیں۔کیا آپ اب بھی اس خبر کو پڑھ رہے ہیں ؟ تو اس لنک پر جاکر شرائط اور دیگر تفصیلات جان سکتے ہیں۔