مکی آرتھر کی کھلاڑیوں کیساتھ جھگڑے کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کس سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کیساتھ کیا کرنے کا کہا؟ ایسی خبر آ گئی کہ سرفراز احمد بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

سینچورین (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے ڈریسنگ روم کی خبریں منظرعام پر آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینچورین ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی اور شکست کے باوجود کھلاڑیوں کا مورال بلند رکھنے کی تلقین کی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی نے سینچورین میں احسان مانی سے

ملاقات کر کے ٹیم کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ طلعت علی نے ڈریسنگ روم کی میٹنگ کی خبروں کے حوالے سے بتایا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر معمول کے مطابق میٹنگ کرنے کے عادی ہیں لیکن گزشتہ روز کوچ ٹیم کی کارکردگی پر بہت پریشان تھے اور انہوں نے پریشانی کے عالم میں کھلاڑیوں پرتنقید کی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے منیجر طلعت علی کو کھلاڑیوں کا مورال بلند رکھنے کی تلقین کی اور ڈریسنگ روم کی خبریں منظرعام پر آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سینچورین ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جذبات پر قابو نہ پاسکے اور ان کی کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر بیٹسمینوں سے شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا تھا۔مکی آرتھر اس قدر غصے میں تھے کہ انہوں نے تمام اخلاقی حدود پار کر دیں اور ڈریسنگ روم میں چیزیں اٹھا کر پھینک دیں تھیں تاہم پی سی بی نے کھلاڑیوں سے مکی آرتھر کے خراب روئیے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کھلاڑیوں کیساتھ روئیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا

رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں