اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرصحافی وتجزیہ نگارشاہدمسعودنے سابق صدرآصف علی زرداری کی حکومت مخالف پریس کانفرنس کے بعدکہاکہ پوری بدمعاشیہ پہلے ہی ایک ساتھ ہے ۔جے آئی ٹی کی جودوسری رپورٹ پیش ہوئی ہے میگامنی لانڈرنگ کے حوالے سے اس میں زرداری صاحب ،فریال تالپورصاحبہ ،بلاول صاحب مرادعلی شاہ صاحب اوراس کے
علاوہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت وہ براہ راست اس میں ملوث ہے اوران کامعاملہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے مختلف ہے۔پہلے پانامہ لیکس کی خبرسامنے آئی اوراس کے بعدکمیشن بنانے کی بات ہوئی ۔معاملہ پارلیمنٹ میں جانے کی بات ہوئی پھرجے آئی ٹی بنی اورپھرسب کچھ ہوا۔پیپلزپارٹی کے معاملے میں ایسانہیں یہاں پرسارے کے سارے ثبوت موجودہیں۔میں پروگرام میں بارباریہ بات کہتارہاہوں کہ جب معاملہ زرداری صاحب کی طرف بڑھے گااوربات ان پرآئے گی ۔اورمعاملہ ان کی گرفتاری کی طرف جائے گاتوزرداری صاحب کویہ جملے یادآئیں گےکہ ان کے ساتھ کوئی بھی نہیں کھڑا۔ان کے دوست اوران کی کاروباری شخصیات ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔یہ جوپرانےپیپرز پرسائن ہورہے ہیں دائیں کروبائیں کرویہ کرووہ کرواس معاملےپربلاول کابھی کئی جگہ اختلاف ہے لیکن اب دیکھنایہ ہے کہ زرداری صاحب اس بحران سے کیسے نکلتے ہیں اورمعاملات کوکیسے آگے لے کرچلتے ہیں ۔یہ جوپرانےپیپرز پرسائن ہورہے ہیں دائیں کروبائیں کرویہ کرووہ کرواس معاملےپربلاول کابھی کئی جگہ اختلاف ہے لیکن اب دیکھنایہ ہے کہ زرداری
صاحب اس بحران سے کیسے نکلتے ہیں اورمعاملات کوکیسے آگے لے کرچلتے ہیں