سعودی ریال کوبڑاجھٹکا ۔۔۔۔ ڈالر نے بری طرح روند ڈالا ، تشویشناک خبر نے سب کو چونکا دیا

وکیو (نیو زڈیسک) ایشیائی فوریکس ایکسچینج مارکیٹس میں امریکی ڈالر منگل کو جاپانی ین اور سوئس فرانک کے سامنے دبائو کا شکار رہا جبکہ سعودی ریال کی ڈالر میں شرح تبادلہ دوسال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کی شرح تبادلہ 111.84ین رہی جبکہ سوئس فرانک 0.9868 فرانک فی ڈالر رہا۔سعودی ریال کی ڈالر میں شرح تبادلہ دو سال کی

کم ترین سطح پر3.7524 ریال فی ڈالر پر آگئی جو کہ ستمبر 2016ء کا ریٹ ہے۔فارورڈ مارکیٹ میں ڈالر کی ریال میں شرح تبادلہ میں منگل کو 100پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جو کہ گزشتہ جمعہ کو 54 پوائنٹس تک تھا۔ ٹوکیو ٹریڈ میں چھ بڑی کرنسیوں کی ایکسچینج کی باسکٹ ڈالر ڈی اے ایکس وائے انڈکس 95.06 پر رہا جو کہ پیر کو95.37 پر تھا۔ پائونڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ1.3155ڈالر اور یورو کی 1.1581 ڈالر رہی۔نیوزی لینڈ ڈالر کی شرح تبادلہ 0.6577 فی ڈالر اور آسٹریلین ڈالر کی شرح تبادلہ 0.7137 فی ڈالر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں