برفانی تودوں کے درمیان ویک بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ

لاہور: (نیوزڈیسک) ایڈونچر کے شوقین روسی کھلاڑی نے زندگی خطرے میں ڈال کر برفانی تودوں کے درمیان کائٹ سرفنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ غیرملکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈونچر کے شوقین نیکیتا مارٹیانوو نامی ویک بورڈر نے گرین لینڈ کے برفیلے سمندر کا انتخاب کیا اور برف کے چھوٹے بڑے ٹکڑوں کو پار کرتے ہوئے ویک بورڈنگ کر کے

دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی۔ اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے اس نوجوان کھلاڑی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں