کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی جیل کی ہوا کھانے کے بعد بھی باز نہ آئے۔نہال ہاشمی نے ایک بار پھر اداروں پر سخت تنقید کی۔اداروں پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ نہال ہاشمی سی پیک پر بھی گفتگو کی۔نہال ہاشمی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران نہال ہاشمی نے سی پیک کا کریڈٹ نواز شریف سے چھین
لیا اور کہا کہ سی پیک کے موجد فیروز خان نون تھے۔اس کے علاوہ نہال ہاشمی نے اداروں پر بھی بہت تنقید کی اور کہا کہ اسلحہ تو صرف دکھانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔آٹھ لاکھ کی فوج ایک انچ زمین بھی حاصل نہ کر سکی۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جہاں تک مجھے علم ہے نہال ہاشمی ن لیگ کے رکن نہیں ہیں کیونکہ ان کی پارٹی رکنیت پہلے ہی معطل کی جا چکی ہے۔رانا ثناء اللہ نے نہال ہاشمی کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔جب کہ دوسری طرف نہال ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے موجد فیروز خان نون تھے۔اسی متعلق ایک بار سابقصدر آصف علی زرداری نے کہاتھا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کے اصل خالق ہم ہیں ‘ جب سی پیک معاہدہ پر دستخط کئے تو نواز شریف وزیر اعظم نہیں تھے ‘ہر پروجیکٹ اپنے نام کرنا شریف برادران کی عادت ہے ‘ شریف برادران ایٹمی پروگرام کا کریڈٹ بھی لیتے ہیں ‘ میاں صاحب نے سی پیک کا درست استعمال نہیں کیا ۔ گرم پانیوں تک رسائی کیلئے چینی قیادت کو قائل کیا۔ انہوں نے کہا کہتاریخ دیکھیں سی پیک کے لئے پہلا بنک کب کھلا ۔ پرانی تاریخیں نکالیں کہ کرنسی کا
تبادلہ کب ہوا ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب نے سی پیک کا درست استعمال نہیں کیا۔ شریف برادران ایٹمی پروگرام کا کریڈٹ بھی لیتے ہیں ہر پروجیکٹ اپنے نام کرنا شریف برادران کی عادت ہے۔