اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں کہ انسان کوبستر سے لگا دیتی ہیں اور ڈاکٹر بھی جواب دے دیتے ہیں۔آج ہم آپ کو ایک ایسا مشروب بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس کے استعمال سے نہ صرف آپ کا مدافعتی نظام طاقتور ہوجائے گا بلکہ اس کی وجہ سے خون بھی بنے گا اورساتھ ہی آپ کے جسم میں بے پناہ توانائی بھی آجائے گی۔یہ مشروب آپ
بآسانی تیار کرسکتے ہیں اور اس کا ذائقہ بھی مزیدار ہے۔اس مشروب کے اجزاءمیںایک کلوگرام چقندر،ایک کلوگرام خالص شہد،ایک لیموں،آدھ کلوگرام گاجریں،تین مالٹے،تین سیب ،تمام اجزا ءکو ایک بلینڈر میں ڈال کر تب تک پیسیں جب تک تمام اشیاءیکجان نہ ہوجائیں۔اس مشروب کو ایک بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں اور ہر صبح خالی پیٹ استعمال کریں۔صرف دس دن میں آپ اپنے اندر واضح تبدیلی دیکھیں گے اور خود کو توانائی سے بھرپور پائیں گے۔اس مشروب میں گاجروں اور چقندر کا فائدہ انمول ہے اور کینسر کے مریضوں کو ان دونوں اجزاءکو استعمال کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔