معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کی خودکشی والی تصویر حقیقت کیا نکلی ؟ ناقابل یقین انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس سے یہی تاثر ابھر رہا ہے کہ شاید انہوں نے خود کشی کرلی ہے۔ خود کشی کے تاثر کو اس لیے بھی تقویت مل رہی ہے کیونکہ یہ تصویر ان کی ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے،لیکن پورا دن ہنگامہ برپا رہنے کے بعد بالآخر ان کی اس

تصویر کی حقیقت بھی سامنے آگئی ہے۔رابی پیرزادہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ان کے ہاتھ کی کٹی ہوئی نبض سے خون بہہ رہا ہے جبکہ گلوکارہ بے سدھ پڑی ہوئی ہیں۔ تصویر کے کیپشن کے لیے ان الفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے”گڈ بائے صرف ان لوگوں کیلئے ہوتا ہے جو کسی کو اپنی آنکھوں سے پیار کرتے ہیں، کیونکہ وہ لوگ جو دل و جان سے پیار کرتے ہیں وہ کبھی جدا نہیں ہوسکتے“۔یہ تصویر رابی پیرزادہ کی منیجر کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں ”موت، ،،کیا ہے تو جو“ جیسے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ تصویر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور لوگ رابی پیرزادہ کی مبینہ خود کشی پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔اگر آپ بھی رابی پیرزادہ کی خودکشی سے پریشان ہیں تو اب آپ کو مزید پریشان رہنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میڈیا نے اس حوالے سے رابی پیرزادہ سے رابطہ کیا تو ان کی منیجر ثنا نے بتایا کہ رابی پیرزادہ نے نہ تو خود کشی کی ہے اور نہ ہی انہیں قتل کیا گیا ہے بلکہ وہ ہنسی خوشی اپنی زندگی میں مصروف ہیں ۔ رابی پیرزادہ کی منیجر نے بتایا کہ یہ تصویر درحقیقت نئے گانے کی ہے جو

خواتین کے حوالے سے ہے۔ رابی پیرزادہ نے نیا گانا تیار کیا ہے جو ان خواتین کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے جنہیں گھریلو تشدد یا ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس تصویر کے ذریعے خواتین پر ہونے والے تشدد کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ جب کسی خاتون پر ذہنی دباؤ حد سے بڑھ جاتا ہے تو کچھ اسی قسم کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں