میچ کے دوران جھگڑا،کرکٹرقتل

حویلیاں(ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے نے حویلیاں کے نوجوان کی جان لے لی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس ضمن میں پی او ایف کالونی حویلیاں کے رہائشی عبدالخالق ولد حسن الدین نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا بیٹا امان الله اپنے دوستوں کے ہمراہ میچ کھیلنے گیا جہاں میچ کے

دوران اس کا جھگڑا ہوا اور سیف الله ولد حنیف اور منظر ولد اعجاز ساکنان دیہہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کا بیٹا امان الله موت کے منہ میں چلاگیا۔پولیس نے زیر دفعہ 322/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے سیف الله کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ منظر کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قتل ہونے والے نوجوان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں