شاہد خاقان عباسی کی جیت شہباز شریف کیلئے خطرہ بن گئی! جانتے ہیں نواز شریف نے این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی کو کامیاب کیوں کروایا؟

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 124 سے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میدان مار لیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریبا 45 ہزار کی برتری سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار غلام محی الدین دیوان کو شکست دی۔ شاہد خاقان عباسی نے لاہور کے حلقہ این اے 124 کے ضمنی انتخاب میں 75

ہزار 12 ووٹ حاصل کیے۔ضمنی انتخاب میں شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کے بعد اب قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے شہباز شریف کی چھُٹی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کی کامیابی سے شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے مابین ہونے والی ایک ملاقات میں میاں نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو حکم دیا تھا کہ آپ نے ہر حالت میں ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونا ہے اور قومی اسمبلی پہنچنا ہے۔نواز شریف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کہا تھا کہ آپ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالنا ہے۔ اب الیکشن جیتنے کے لیے بے شک آپ کسی کے پاؤں پڑیں یا کسی کے پاؤں پڑیں ، الیکشن آپ نے جیتنا ہے ۔ جس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد کا حکم مانتے ہوئے این اے 124 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور اب جب شاہد خاقان عباسی نے این اے 124 سے کامیابی حاصل کرہی لی ہے تو شہباز شریف کی سیاست کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا عہدہ شہباز

شریف سے لے کر شاہد خاقان عباسی کو سونپ دیں۔ کیونکہ مسلم لیگ ن کو حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے شہباز شریف جیسے تحمل مزاج لیڈر کی ضرورت نہیں ہے ۔انہیں کسی ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو نواز شریف کے بیانیے کو لے کر آگے چلے اور قومی اسمبلی میں بھی ان کی ہدایات لے کر چلے۔ اور اس کے لیے نواز شریف شاہد خاقان عباسی پر ہی بھروسہ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں