اسلام آباد(ویب ڈیسک )سوشل میڈیاسائٹ انسٹاگرام پربھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرز ااوران کے شوہرشعیب ملک اوراس کے ساتھ ایک بچے کی تصویرشیئرکی جارہی ہے جس میں کہاجارہاہے کہ ثانیہ مرزاکے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے لیکن اس خبرکی تصدیق نہیں ہوسکی ۔چنددن قبل بے بی شاورکے موقع پرلی گئی تصاویرپرشدیدتنقیدکی گئی تھی ۔
سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا آزادنہ حق حاصل ہے تاہم اکثر معروف شخصیات اس پلیٹ فارم پر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، کبھی کسی کو کارکردگی پر تو کبھی اس کے پہناوے پر تنقید کا نشانہ بنادیا جاتا ہے۔چند دن قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو پیلے رنگ کے لباس میں جبکہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو مہرون رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، یہ تصاویر ‘بے بی شاور’ کے موقع پر لی گئی تھیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں انجام پائی تھی اور اب یہ دونوں شخصیات بہت جلد اپنے پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو روایتی طور پر مبارکبادوں کے ساتھ ساتھ تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔کچھ منفی کمنٹس ملاحظہ کریں۔۔تاہم ان کے لباس کو لے کر تنقید کا نشانہ بنانا کچھ غلط نہ تھا مگر ان کے وزن کا بھی مذاق بنایا گیا جبکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے جب کوئی بھی خاتون امید سے ہوتی ہے تو اس کا وزن