کچھ شرم کروکچھ حیاکرو،سابق وزیردفاع نے ایک بار پھر تحریک انصاف کوشرم اور حیا یاد دلا دی

لاہور (ویب ڈیسک) خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو’شرم اور حیا’ یاد دلا دی ۔۔خود کشی کر لو لیکن اس کے لیے بھی شرم اور حیا کی ضرورت ہوتی ہے،حکومت کے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خواجہ آصف کا ٹویٹ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا ایک جملہ بہت مشہور ہوا تھا جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو

شرم اور حیا یاد دلا رہے تھے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں وہ اسمبلی واپس آ گئے تھے جس کے بعد خواجہ آصف نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔اس کے بعد ایک بار پھر خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو شرم یاد دلائی ہے۔حکومت نے نہ نہ کرتے کرتے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا جس وجہ سے خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا کہ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 2 ماہ ہونے والے ہیں۔اس دوران جہاں حکومت نے مقبول فیصلوں کے ذریعے اپنی ساکھ بہتر بنائی ہے وہیں انہیں مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے ہیں۔جن میں سے گیس ،،،تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام پر سخت گراں گزرا۔ تاہم اس طرح کے فیصلے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے از حد ضروری ہو چکے تھے۔دوسری جانب حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے لیے ہر کوشش کر کے دیکھ لی ہے تاہم حکومت کو آخر کار اپنی ہار ماننی پڑی ہے۔۔۔تحریک انصاف کی حکومت نے آخر کار قرضے لینے کے لیے آئی ایم ایفسے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا

ہے۔اس ضمن میں وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایم ایفسے قرض لینے کو واحد حل قرار دے دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں