لاہور (ویب ڈیسک) احتساب عدالت کی جسمانی ریمانڈ کے متعلق فیصلہ سنا دیا ۔ فیصلہ نیب عدالت کے جج نجم الحسن نے سنایا۔ احستاب عدالت نے شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ نیب حاکم کی جانب شہباز شریف کی 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی ۔احتساب عدالت میں کارروائی کے دوران نیب حکام نے مؤقف
اختیار کیا کہ شہباز شریف نےاختیارات سےتجاوزکیا۔ شہباز شریف نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ، آشیانہ کا ٹھیلہ لطیف سنز سے لے کر کاسا ڈویریز کو دیا گیا ۔ جس کے جواب میں شہا ز شریف نے کہا کہ تمام الزامات بےبنیادہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ شہبازشریف سےمزیدتفتیش درکار ہے، جسمانی ریمانڈدیاجائے۔ عدالت شہبازشریف کونیب کےحوالےکرے۔ شہبازشریف کے وکیل کی نیب درخواست کی مخالفت کی۔ عدالت میں رش کے باعث جج نے دونوں فریقین کے وکلاء کو اپنے چیمبر میں بلالا لیا ۔ شہباز شریف نے عدالت سے درخواست کی کہ میں کیس کی سماعت کھلی عدالت میں چاہتاہوں ۔ چیمبرکےاندرسماعت نہیں کراناچاہتا ۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن چیمبر سے نکل کرکورٹ روم میں آگئے۔ جس کے بعد سماعت کھلی عدالت میں شروع کی گئی۔ نیب حکام نے شہابز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، (ن) لیگی صدر کو سخت سیکیورٹی حصار میں پیش کیا گیا ۔عدالت کے باہر (ن) لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ شہبازشریف کو سیڑھیوں کےبجائے لفٹ کےذریعےتیسری منزل تک پہنچایاگیا۔خاتون کارکن
نےکمرہ عدالت میں نعرہ لگایاجسےوکلانےروک دیا۔ کیس کی سماعت جج نجم الحسن نے کی ۔ معزز جج نے عدالت میں موجود اہلکاروں کو حکم دیا کہ عدالتی کارروائی کیسے شروع کی جائے ۔ صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ احتساب عدالت میں شہباز شریف اپنے حق میں بول پڑے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ میں نے اپنی ذاتی مداخلت سے کئی ارب روپے بچائے،میں نے اپنی نیند اور صحت خراب کی۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے میں 75ارب روپے بچائے،غیر قانونی طور پر کوئی کام نہیں کیا۔ مقدمہ سیاسی بنیاد پر بنایا۔ ایک دھیلے ایک پائی کی کرپشن نہیں کی۔ قوم کی پائی پائی بچا کر ترقیاتی کام کیے۔ خیال رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے عدالتی عملے کو کہا کہ اتنے رش میں کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔ معزز جج نے عدالت میں غیر متعلقہ افراد کو باہر نکالنے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب حکام نے گزشتہ روز گرفتا رکیا