شنگھائی کا ایگ ہائوس ، موج مستی کیلئے بہترین مقام

شنگھائی (نیوزڈیسک) شنگھائی کا ایگ ہاؤس جہاں سیر کے لئے آنے والے صرف موج مستی، سیلفیاں بنانے اور پرسکون ماحول میں وقت گزارتے ہیں۔ چین کے شہر شنگھائی میں ایگ ہاؤس ہے جہاں کھانے کے لئے نہیں صرف کھیل کود کے لئے انڈے دستیاب ہیں ۔ اچھلیں کودیں، انڈوں میں ڈوب جائیں، سیلفیاں بنائیں، ایگ ہاؤس بنانے والے ژو بیو بیو اس سے پہلے

امریکا کے شہر نیویارک اور لاس اینجلس میں بھی ایگ ہاؤس بنا چکے ہیں۔ اس کا مقصد لوگوں کو پر سکون ماحول دینا ہے جہاں وہ کچھ وقت بے فکری میں گزار سکیں۔ ایگ ہاؤس میں داخلے کے لئے ایک سو اٹھانوے یوآن کا ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے اور ایک ٹکٹ پر دو لوگ جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں