دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری صاحب کو زندگی کا سب سے بڑا صدمہ، فیضان مدینہ میں غم کی لہر

دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری صاحب کو زندگی کا سب سے بڑا صدمہ، فیضان مدینہ میں غم کی لہر. مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری. امیر اہلسنت و بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ ادا، صحرائے مدینہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا. روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امیر اہلسنت و بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے.

نماز جنازہ میں مختلف سیاسی، مذہبی شخصیات کے علاوہ ہزاروں معتقدین نے شرکت کی. مولانا الیاس قادری کی ہمشیرہ کو صحرائے مدینہ قبرستان واقعہ سپر ہائی وے کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے. مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے امیر اہلسنت سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے.

الله پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند کرے، اور الیاس قادری صاحب اور انکے خاندان کو اس مشکل گھڑی میں حوصلہ دے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں