کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سونے کی قیمتوں کو گیئر لگ گئے ، خریداروں کیلئے بڑی خبر ۔۔۔ ڈالر کی اونچی اُڑان کے باعث سونے کی قیمتیں بھی 72ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، خریداروں کو دن میں تارے دکھائی دینے لگے۔ اپنی متعدد خصوصیات کی بنا پر سونا ہمیشہ سے ہی قیمتی دھات رہی ہے۔ شان و شوکت کا نشان سمجھنا جانے والا سونا
روپے، پیسے کے بدل کے طور پر بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ اِسے ممالک کی سطح پر بھی ذخائر کے طور پر رکھا جاتا ہے تواِس سے بنائے گئے زیورات ہمیشہ سے ہی خواتین کی کمزوری رہے ہیں۔ اِس کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے لیکن اب ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث اِس کے نرخوں کو جو پر لگے ہیں تو یہ جیسے دسترس سے ہی باہر ہوگیا ہے۔ تقریبا 72ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ جانے والے اِس کے نرخوں نے سونے کے کاروبار کو شدید متاثر کردیا ہے۔ اِس صورت حال نے خریداروں کے لیے بھی پریشانی پیدا کردی ہے ۔ وہ خریدار جنہوں نے چند روز پہلے تک کم قیمت میں سونے کے زیورات کی بکنگ کرائی تھی، اب اُنہیں اِس کے زیادہ دام دینے پڑ رہے ہیں۔ اِن حالات میں دکانداروں اور خریداروں، دونوں کی پریشانی کی وجہ بخوبی سمجھ میں آتی ہے۔ممکنہ طور پر ابھی سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکانات بھی بدستور موجود ہیں۔