بھارت کا پاکستان کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر کے علاوہ ایک اور جنگی طیارہ استعمال کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کا پاکستان کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر کے علاوہ ایک اور جنگی طیارہ استعمال کرنے کا دعویٰ، بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعویٰ کا سامنے آیا ہے کہ 27 فروری کو پاکستانی فضائیہ نے میراج 3 طیاروں سے مقبوضہ کشمیر میں میزائل فائر کیے تھے، فائر کیے گئے 3 سے 4 میزائل تباہ نہیں ہوئے۔ تفصیلات

کے مطابق ایک ماہ قبل پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونے والا بھارت اب تک اپنی شکست کو بھول نہیں پایا۔اسی لیے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کی جانب سے آئے دن اپنی ذلت آمیز شکست کو چھپانے کیلئے کوئی نہ کوئی نیا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے 27 فروری کو صرف ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر سے کاروائی نہیں کی، بلکہ پاک فضائیہ نے میراج 3 جنگی طیارے بھی استعمال کیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 27 فروری کو کو پاکستانی فضائیہ نے میراج 3 طیاروں سے مقبوضہ کشمیر میں میزائل فائر کیے تھے۔پاک فضائیہ کی جانب سے فائر کیے گئے 3 سے 4 میزائل تباہ نہیں ہوئے۔ اب بھارتی فوج نے ان میزائلوں کو خود تباہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میزائل ایل او سی کے قریب تباہ کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ پاکستان نے بھارت کا ایک مگ طیارہ جبکہ ایک ایس یو 30 طیارہ مار گرایا تھا۔ اس دوران پاکستان نے

ایک بھارتی پائلٹ بھی گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں جنگ کو ٹالنے کیلئے پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں