اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امام الحق کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم سلیکشن کمیٹی نے انہیں عالمی کپ کھیلنے کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ امام الحق نے
آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی پانچ میچز کی سیریز میں سے 3میچز کھیلے جن میں وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور تینوں میچوں میں انہوں نے مجموعی طور پر63 رنز بنائے جس کی وجہ سے انہیں اب ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا۔آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے دوران ہی پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوا اور امام الحق اس ٹیسٹ میں بھی کلئیر نہ ہو سکے اور انہیں ان فٹ قرار دیا گیا تھا۔امام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی ہیں اور گزشتہ مہینوں میں وہ اچھا کھیلتے رہے ہیں البتہ پچھلے کچھ عرصے سے ان کی کارکردگی مایوس کن رہے ہے اور اسی لیے اب انہیں بڑے ایونٹ میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ابھی ٹیم مینجمنٹ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن جلد ان کی جانب سے اس اعلان کی توقع کیا جارہی ہے۔