کراچی (ویب ڈیسک )ڈالر کی آہستہ آہستہ پرواز گزشتہ چھ دنوں سے جاری ہے اور آج بھی ڈالرکی قدر میں 30 پیسے اضافہ ہو گیاہے اور مجموعی طور پر چھ دنوں کے اندر ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 16 پیسے اضافہ ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تیس پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 141 روپے 40 پیسے پر
پہنچ گئی ہے اور ہر طرف مہنگائی کا طوفان ڈیرے جمائے بیٹھا ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں میں بھی اضافہ ہو تاہے اور یوں پاکستان پر ڈالر مہنگا ہونے سے110 ارب روپے قرضہ مزید بڑھ گیا ہے ۔