آصف زرداری کی نااہلی بارے عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف زرداری کی نااہلی کیلیےکیس 4 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی نااہلی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 4 اپریل کو کیس کی سماعت کریں گے۔واضح

رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آصف زرداری صادق اور امین نہیں لہذا انہیں حلقہ این اے 213 سے نااہل قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں