ایڈنبرا(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں عام تاثر بلکہ پختہ یقین پایا جاتا ہے کہ دولت کا حصول آدمی کی محنت اور قسمت پر منحصر ہوتا ہے لیکن اب سکاٹ لینڈ کے سائنسدانوں نے اس کے برعکس ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق ایڈنبرا کے سنٹر فار کگنیٹو ایجنگ (Centre For Cognitive Ageing)کے
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دولت مند ہونے کا انحصار قسمت یا محنت پر نہیں بلکہ آپ کے جینز (Genes)پر ہوتا ہے جو آپ اپنے آباؤاجداد سے وراثت میں حاصل کرتے ہیں۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 2لاکھ 86ہزار سکاٹش اور برطانوی شہریوں کے دماغوں کے سکین کیے جن میں معلوم ہوا کہ تحقیق میں شامل جو لوگ 1لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 1کروڑ 85لاکھ روپے)کمانے والے تھے، ان کے دماغوں کی جینیاتی ساخت (Genetic make-up)کم کمانے والے لوگوں سے مختلف تھی۔ان لوگوں میں کچھ ایسے جینز تھے جنہیں سائنسدانوں نے ’گولڈن جینز‘ کا نام دیا ہے۔تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”یہ گولڈن جینز انسان کی ذہانت، مدافعتی نظام اور دل اور پٹھوں کی طاقت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ چونکہ جن لوگوں میں گولڈن جینز ہوتے ہیں ان کی وجہ سے وہ زیادہ ذہین ہوتے ہیں، ان کا مدافعتی نظام مضبوط ہونے کی وجہ سے وہ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اور ان کے دل اور پٹھے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ چنانچہ جسمانی و ذہنی صحت بہتر ہونے کی وجہ سے یہ لوگ زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے کے قابل ہوتے ہیں اور ان کی معاشی حالت دوسروں سے زیادہ بہتر
ہوتی ہے۔ایسے لوگوں کی عمر بھی طویل ہوتی ہے۔“