ملائیشیا کے وزیرِاعظم مہاتیر محمد کی جانب سے دی گئی تجویز کام کر گئی ،وزیر اعظم عمران خان نے اہم فیصلہ کر لیا

کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیرِاعظم مہاتیر محمد کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں نرمی کیلئے دی گئی تجویز پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)سے ٹیکس اصلاحات پر بریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد نے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی تھی کہ

سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے پاکستان ٹیکسوں کی شرح میں نرمی کرے کیونکہ دولت بنانا ہی ملک کی بدحال معیشت کو بہتر کرنے کا واحد ذریعہ ہے اور دولت حکومت نہیں بلکہ اس کے عوام اور سرمایہ کار ہی بناتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مہاتیر محمد نے بھی کہا تھا کہ اگر لوگ امیر ہوں گے تو بڑی تعداد میں ٹیکس دیں گے جسے حکومت بہتر تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر فراہم کرتے ہوئے عام لوگوں کی فلاح کے لیے خرچ کرے گی۔ملک کی بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملائشیا کے وزیر اعظم کی تجویز پر عمل کریں کیونکہ کاروبار کی راہ میں رکاوٹیں دور ہونے اور کاروبار بڑھنے سے ہی حکومت کوزیادہ ریونیو ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں